؞   حوصلہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کیرئیر گائڈنس ورکشاپ کا انعقاد
۲۴ جنوری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
کھیتا سرائے(حوصلہ نیوز): حوصلہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اعظم گڑھ اور جون پور کے کئی کالجوں میں آخری درجات کے طلبہ و طالبات کے لئے مستقبل میں بہتر تعلیمی مواقع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
اس سلسلے کی آخری کڑی کے طور پر دوشنبہ کو کھیتا سرائے کے پاس مرزاا نور بیگ انٹرکالج میں کیرئر کونسلنگ اور گائڈنس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کاآغازفرحان احمد فلاحی کی ابتدائی گفتگو سے ہوا جس میں انہوں نے ورکشاپ کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی۔اس کے بعدحوصلہ فاؤنڈیشن کے صدر اور جے این یو میں اسکالر محمود عاصم نےکیرئیر کی اہمیت اور وقت سے پہلے پلان بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جے این یو کے دوسرے اسکالر محمد سعوداعظمی نے طلبہ کے سامنے ملکی اور بین الاقوامی زبانوں کا علم حاصل کرنے اور اس میدان کو بطور کیرئیر منتخب کرنے کے طریقے بتائے اور ملک کی مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں کا تعارف کرایا جہاں ان زبانوں کی تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔
حوصلہ فاؤنڈیشن کے سکریٹری اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ریسرچ اسکالر محمد ایوبی نے سائنس ، سوشل سائنس اور کامرس میں کیرئیر کے موضوع پر گفتگو کی۔
طلبہ کو ایک انکوائری فارم بھی دیا گیا جس کو پُر کرکے وہ اپنے من پسند کورس یا یونیورسٹی میں داخلے کی تفصیل حوصلہ فاؤنڈیشن کے لوگوں سے جا سکتے ہیں۔
اس سے پہلے اسی طرح کا ورکشاپ سرسید انٹرکالج صبرحد اور ضیاء الدین میمویل کالج بڈھریا میں بھی منعقد کئے گئے۔

2 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

1 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.